Social

عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت مقررہ وقت پر ہوں گے،احسن اقبال وفاقی وزیر

لندن (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،ملکی بہتری کے لئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا،معاشی بہتری کیلئے برآمدات کو تیزی سے بڑھانا ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی بہتری کے لئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا،معاشی بہتری کیلئے برآمدات کو تیزی سے بڑھانا ہو گا،حکومت تمام شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں حکومت ختم کی جس کی ہمیں خوشی ہے، سیاسی کرتبوں سے الیکشن نہیں ہوں گے، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 16 ارب ڈالر لگایا گیا، دوست ممالک پاکستان کی سپورٹ کا اعلان کر رہے ہیں، جنیوا میں پوری دنیا نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جنیوا کانفرنس میں 10 ارب ڈالرکی امداد کا اعلان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے لوگ ہیں جو مسلسل ڈیفالٹ کی باتیں کر رہے ہیں، مشکل حالات سے گزر رہے ہیں تاہم اکانومی کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے پاکستان کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں، سیاست بعد میں کر لیں گے پہلے ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی بارودی سرنگوں کوڈیفیوز کر رہے ہیں، ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ایکسپورٹ کے انجن کو پوری سپیڈ کے ساتھ چالو کرنا ہوگا، 32 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ کو 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی مردم شماری کے نتائج 30 اپریل کو شائع ہوں گے، سارا عمل اگست میں جا کر مکمل ہوگا جب اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، عمران خان نے اپنے ہاتھوں حکومت ختم کی ہمیں تو خوشی ہے، سیاسی کرتبوں سے الیکشن نہیں ہوں گے، یہ وقت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا نہیں بلکہ یکجہتی کا ہے، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے اور بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال طوفانی بارشوں اور سیلاب کے دوران ملک بھر میں 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کا کام جاری ہے تاہم مکمل بحالی میں دو سے تین سال کا وقت لگے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv