
لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر گورنر اسمبلی کی تحلیل کا اعلامیہ جاری نہیں کرتے تو رات دس بجے کے لگ بھگ اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی،پی ڈی ایم کو چاہئے کہ عوام سے منہ چھپانے اور بھاگنے کی بجائے انتخابات میں مقابلہ کرے۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ باقی اسمبلیاں تحلیل کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں،انتخابات میں تاخیر پاکستان کے مفاد میں نہیں۔
قبل ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے وہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، وفاقی حکومت الیکشن سے کب تک بھاگ لے گی انتخابات تو کرانا ہوں گے، وقت ہے پاکستان کو امتحانات میں نہ ڈالیں اور الیکشن فریم ورک پر بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل کی جائے گی، خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کا حکم جلد جاری کردیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اسمبلی توڑنے کی سمری تیار کرلی ہے، امید ہے گورنر پنجاب 48 گھنٹے کا انتظار کئے بغیر اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیں گے۔
2018 میں بھی ن لیگ معیشت کو تباہ کرکے گئی تھی، ن لیگ کی بنیادی وجہ صرف منی لانڈرنگ اور کرپشن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازسے رابطہ کیا جا رہا ہے نگران حکومت کیلئے نام مانگے جائیں گے،امید ہے ایسے نام سامنے آئیں گے جو غیرجانبدار ہوں گے، امید ہے ایسے نام ہوں گے جو شفاف انتخابات کرانے کیلئے ہوں گے، وفاقی حکومت الیکشن سے کب تک بھاگ لے گی انتخابات تو کرانا ہوں گے، وقت ہے پاکستان کو امتحانات میں نہ ڈالیں الیکشن فریم ورک پر بات کریں،پورے ملک میں ایک ہی وقت میں الیکشن ہونے چاہئیں۔
Comments