Social

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل،ن لیگ ارکان اسمبلی کا پارٹی کی اعلٰی قیادت سے رابطہ

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلٰی پنجاب کا اسمبلی کی تحلیل کیلئے گورنر کو ایڈوائس بھیجنے کا معاملہ،اکثریتی ن لیگ ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی کی اعلٰی قیادت سے رابطہ کر لیا۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے جلد الیکشن کی صورتحال میں پارٹی کی سنیئر قیادت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
لیگی ارکان اسمبلی نے بتایا کہ تین ماہ میں الیکشن کی صورت میں حلقے میں مشکلات کا سامنا ہو گا جبکہ مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث انتخابی مہم میں دقت ہو گی۔پی ٹی آئی 8 ماہ سے الیکشن مہم چلا رہی ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے لیکن ن لیگ کی مرکزی قیادت نے پنجاب میں کوئی سیاسی سرگرمیاں نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ سنیئر قیادت اراکین پنجاب اسمبلی کو بلا کر معاملے پر اعتماد میں لے۔

ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ارکان سمبلی نے رائے دی کہ الیکشن سے قبل مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینا ہو گا جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کو الیکشن مہم کا حصہ بننا ہو گا۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو ہونے کا امکان امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تجاویز پیش کر دیں۔
گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی مشاورت مکمل کر لی۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز دی گئی تاہم یہ حتمی فیصلہ نہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات میں اس حوالے سے مزید مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری جلد منظور کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پنجاب اسمبلی مکمل طور پر تحلیل ہوجائے گی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے خط لکھنے کی منظوری دی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv