Social

تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل روکنے کا فیصلہ۔ ذرائع

پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری ہونے تک موخر کردی ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول کے اجراء تک کے پی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے کیوں کہ ہمیں خدشہ ہے معاشی بحران اور امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے وفاق پنجاب میں انتخابی عمل موخر کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں صوبائی وزیر کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تحریک انصاف کے لیے خیبرپختونخوا کی حکومت اہم قلعے کی مانند ہے، پنجاب میں نئے انتخابی شیڈول کے اجراء کے فوری بعد وزیر اعلی محمود خان اسمبلی تحلیل کرنے کی سمر ی پر دستخط کردیں گے، تاہم اس وقت پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اب ہماری نظریں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔
ادھر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں گورنر پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ نام طلب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پنجاب اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ کا نام تین دن یعنی 17 جنوری رات 10 بجکر 10منٹ تک دے دیا جائے۔
جب کہ نگران وزیر اعلیٰ آنے تک پرویز الہٰی ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کو سنبھالیں گے، پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان نے پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اور پرویز الہٰی کی زمان پارک میں ملاقات ہوگی، ملاقات میں نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں پرمشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv