
کراچی (نیوزڈیسک) الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ سندھ بلدیاتی الیکشن میں 15 سو 22 حلقوں کے نتائج آ چکے ہیں۔بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،ٹرن آؤٹ کتنا رہا یہ ووٹوں کی گنتی کے بعد پتہ چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر سرکاری نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیں،الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا سخت نظام رکھا ہوا ہے۔
انتخابات میں پولنگ کا عمل پرامن رہا تاہم کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر سے ختم ہوئی۔کراچی میں 170ریٹرننگ افسران تعینات ہوئے،کراچی میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4 ہزار990 تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی آئے،کسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نتائج آروز کے پاس ہیں،شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔
کراچی کی 246 یونین کونسل ہیں جبکہ کراچی میں57 ریٹرننگ افسران نے خدمات انجام دیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بہت سارے مسائل اور چلینجز بھی ہوتے ہیں،کراچی میں پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا،بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،کتنا ٹرن آوٹ رہا ووٹنگ کی گنتی کے بعد پتہ چلے گا۔کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا ہم تیاری کر رہے ہیں جلد سے جلد اعلان کیا جائے گا۔کراچی میں لوکل گورنمنٹ کے 1230حلقے ہیں،کراچی میں ہر یونین کمیٹی میں 5 حلقے بنائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی،کراچی میں 4 ہزار999 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے،کراچی میں246 یوسیز ہیں،15سو 22 حلقوں کے نتائج آچکے ہیں۔
Comments