Social

پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ڈیویلپمنٹ لیوی اور مارجن کی شرح میں اضافہ

لاہور(نیوزڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ڈیویلپمنٹ لیوی اور مارجن کی شرح میں اضافہ کر دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 8.56 روپے سے بڑھا کر 30.45 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں بھی ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 32.50 روپے سے بڑھا کر 35 روپے لیٹر کر دی گئی۔مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 1 روپے 88 پیسے بڑھا دی گئی۔مٹی کے تیل پر لیوی 4 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 6 روپے 22 پیسے ہوگئی۔پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار ہے تاہم پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ بھی کی گئی ہے۔حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv