Social

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

پشاور(نیوزدیسک) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ سمری آج شام گورنر کو ارسال کر دوں گا۔آج کابینہ کا آخری اجلاس تھا،تمام شرکاء کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اور افسران نے صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور تعاون کیا۔
قبل ازیں ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سے میٹنگ میں کچھ لوگوں نے کے پی اسمبلی تحلیل پر مزید وقت لینے کی بات کی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کے درمیان اختلاف نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کیونکہ تحلیل ہو چکی ہے تو اس وجہ سے بعض اراکین چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہو جائے تو اس کے بعد ہم کے پی اسمبلی توڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی وہ وجہ سے بعض اراکین نے چیئرمین پی ٹی آئی سے میٹنگ میں اسمبلی تحلیل پر مزید وقت لینے کی بات کی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کے گورنر کی طرح خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے بھی صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہ بننے کافیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی جانب سے آج منگل کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس پرمشتمل سمری گورنر کو ارسال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گورنر پختونخوا سمری پر دستخط کیے بغیر48 گھنٹے انتظار کریں گے تاکہ آئین میں درج وقت مکمل ہونے پر صوبائی اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے قریبی ذرائع کے مطابق اسمبلی تحلیل سے متعلق سمری پردستخط نہ کرکے گورنر اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اوراسمبلی کے ازخود تحلیل ہونے کاانتظارکیاجائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv