Social

ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے پرویز الٰہی گروپ کا الیکشن کمیشن سے رجوع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چوہدری شجاعت حسین کی مسلم لیگ ق کی سربراہی سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ سنانے کیلئے پرویز الٰہی گروپ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی صدارت کیس کے فیصلے کے معاملے پر کامل علی آغا کی جانب سے وکیل عامر سعید راں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔
عامر سعید راں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد گہما گہمی بڑھ گئی ہے،انتخابات پر ق لیگ نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہی پارٹی ٹکٹ جاری ہو سکیں گے۔ الیکشن کمیشن میں پرویز الٰہی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی تذکرہ ہوا،ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے تو ٹی وی پر کچھ اور ہی دیکھا تھا۔

وکیل عامر سعید راں نے بتایا کہ سب کچھ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ہی مشروط ہے۔ ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ کیس کا جلد فیصلہ سنانے کیلئے تحریری درخواست دی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ تحریری درخواست دائر کیے ہوئے بھی 4 ماہ گزر چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے چوہدری پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کی ۔
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا،آپ سے آپ کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے، چوہدری پرویز لہیٰ پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے ہیں جس کا باقاعدہ متوقع ہے،پرویز الہٰی نے ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونےکا اشارہ دیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv