Social

نگراں وزیراعلٰی کیلئے وزیراعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے،ملک احمد خان

لاہور (نیوزڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلٰی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔آصف زرداری سے مشاورت کے بعد شام تک 3 نام گورنر کو بھجوا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان نے ملاقات کی،ملاقات کے بعد ملک احمد خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلٰی پنجاب کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے،وزیراعظم آج شارٹ لسٹ نام سابق صدر آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے۔
آصف زرداری سے مشاورت کے بعد شام تک 3 نام گورنر کو بھجوا دیں گے،نگراں وزیراعلٰی کیلئے نام اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر بتانا مناسب نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر کو خط میں نگراں وزیراعلٰی کیلئے تین نام بھجوائے تھے،گورنر پنجاب کو وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے نگراں وزیراعلٰی کے لیے بھجوائے گئے نام موصول ہوئے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نگراں وزیراعلٰی کے نام مل گئے ہیں،وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کے تجویز کردہ نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھجوا رہے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نگراں حکومت کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھا۔چوہدری پرویز الٰہی نے خط میں گورنر پنجاب کو تین نام بھجوائے،خط میں احمد نواز سکھیرا،ناصر کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام شامل ہیں۔
جبکہ ن لیگ نے نگراں وزیراعلٰی کیلئے چوہدری پرویز الٰہی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،ن لیگ نگراں وزیراعلٰی کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔حمزہ شہباز بیرون ملک کیلئے ہونے کے باعث مشاورت کیلئے نمائندہ مقرر کریں گے،حمزہ شہباز کا نمائندہ نگراں وزیراعلٰی کے نام پر اتفاق کیلئے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv