Social

جب بھی صدر مملکت اعتماد کا ووٹ مانگیں گے اس کا مثبت جواب دیا جائے گا،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی صدر مملکت اعتماد کا ووٹ مانگیں گے اس کا مثبت جواب دیا جائے گا،اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حالات نارمل رہتے ہیں تو پنجاب میں 90 روز میں الیکشن ہوں گے،نگران سیٹ اپ کو طول دینا سیاسی نہیں قانون مسئلہ ہو گا۔
اعتماد کے ووٹ کیلئے مناسب وقت ضرور دیا جاتا ہے،اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے وقت کا تعین اسپیکر اور قائد ایوان کرتے ہیں،عدالت نے وزیراعلٰی پنجاب کو اعتماد کے ووٹ کیلئے تین ہفتے کا وقت دیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔وزیراعظم نے انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈز بھی جلد تشکیل دیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہم خود اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں،ہمارے نمبر پورے ہیں۔2014 میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی،اب اگر یہ واپس آئیں گے تو تقریر اُن کا حق بنتا ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے وقت حمزہ شہباز ہوتے تو ضرور فرق پڑتا۔
نوازشریف وطن واپسی کے لیے ہمارا انتظار کر رہے ہیں ہم لیگل کور فراہم کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں آنے دیں جب آئیں گے تو دیکھیں گے،اعتماد کا ووٹ ضروری نہیں کہ ان کے کہنے پر لیں خود بھی لے سکتے ہیں،ہمارے نمبر اللہ کے فضل سے پورے ہیں،کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے۔ یہ صرف سوشل میڈیا سے لوگ زیادہ متاثر ہوئے ہیں، حقیقیت میں مسلم لیگ ن دیوار سے نہیں لگے گی، نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv