Social

کورین وی لاگر نے اسلام قبول کرنے کے بعد دوسری بار عمرے کی سعادت حاصل کر لی

اسلام آبا د(نیوزڈیسک) کورین وی لاگر داؤد کم کو نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔داؤد کم کو نے 2019ء میں اسلام قبول کیا تھا۔مذہب تبدیل کرنے کے بعد اپنام نام ’جے کم‘ سے ’داؤد کم‘ رکھ کر لیا۔ داؤد کم کو دوسری بار عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے،انہوں نے مکتہ المکرمہ سے اپنا تصاویر بھی شئیر کیں۔
داؤد کم نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بھرپور جذبات کا بھی اظہار کیا۔داؤد کم کی پوسٹ پر صارفین نے خوب گرمی جوشی کا اظہار کیا اور ان کے مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے داؤد کم کو نے کہا کہ اسلام نے مجھے میرے تمام سوالوں کا جواب دے دیا، جب میں گمنامی کے اندھیروں میں روشنی کی تلاش میں بھٹک رہا تھا اور یہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا کہ مجھے کیوں پیدا کیا گیا، میں کیوں زندہ ہوں اور مجھے کہاں جانا ہے؟۔

میری زندگی تباہی کے دہانے پر تھی،مجھے محسوس ہوتا تھا کہ میں بدقسمت انسان ہوں، اسی لیے اکیلا بھٹک رہا ہوں لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ میں اکیلا نہیں میرے ساتھ میرا اللہ ہے۔اس وقت اسلام نے مجھے میری تمام سوالوں کے جوابات دے دئیے۔مجھے میرے پیدا ہونے اور جینے کا مقصد بتا دیا۔داؤد کم کو نے مزید کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کر لیا۔
میری زندگی کبھی مکمل نہیں تھی، میں نے بہت غلطیاں کیں۔بہت سی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اللہ نے کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا، مجھے اپنی رحمت کے سائے میں رکھا گیا۔خیال رہے کہ کورین وی لاگر داؤد کم کو نے تین سال قبل اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنا شروع کر دی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv