
لاہور(نیوزڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے متحرک ہو گئے۔ معاشی بحران کے حل کے لیے عمران خان نے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان کی ہدایت پر معاشی ٹیم اکنامک پیپرز تیار کرے گی۔معاشی ٹیم میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، تیمور جھگڑا ، مزمل اسلم اور حماد اظہر شامل ہیں۔
پارٹی کے منشور میں بھی اکنامک پیپرز کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔انتخابی مہم میں ملک کے معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل قوم کو بتایا جائے گا۔جبکہ عمران خان فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں ۔ ڈاکٹر ایک ہفتے بعد عمران خان کی ٹانگ سے پلاسٹر اتار دیں گے۔عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
عمران خان چند روز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے انتخابی مہم کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں مذکورہ تمام امور پر مشاورت کی جائے گی۔عمران خان آج لاہور کی تنظیم کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔دیگر تنظیموں کے ساتھ بھی مرحلہ وار میٹنگز کی جائیں گی۔ پارٹی کا ساتھ دینے والے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو ٹکٹ کا گرین سگنل مل چکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے تمام ڈویژنز پر پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دئیے ۔جن ارکان کو ٹکٹ کا سگنل دیا گیا ہے انہیں انتخابی مہم کہ بھی ہدایت کر دی گئی، لاہور اور گجرانوالہ کے پارلیمانی بورڈز کو اکٹھا کر دیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ میں محمود الرشید ، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت 5 رہنما شامل ہیں۔گوجرانوالہ کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹری شامل ہوں گے۔پارلیمانی بورڈ اسمبلی کی ہر نشست پر 4 سے 5 امیدوار تجویز کریں گے۔جو امیدوار پہلے الیکشن جیت چکے ہیں ان کا ٹکٹ کسی اور کو نہیں دی جائے گا۔
Comments