Social

نواز شریف کیلئے ملک واپس آنا مشکل ہو چکا ہے،اعتزاز احسن

لاہور (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لیے ملک واپس آنا مشکل ہوچکا ہے،ن لیگ کو چاہیے اگر وہ ارشد شریف کیس میں ملوث نہیں تو لندن میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرے۔ تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا وطن واپس آنا مشکل ہو چکا ہے۔
سازش کے تحت سنیئر صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گولیاں ماری گئیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ن لیگ کو چاہیے اگر وہ ارشد شریف کیس میں ملوث نہیں تو ہتک عزت کا دعوی دائر کرے،لندن پولیس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔لگتا ہے مسلم لیگ ن تو گھبرا گئی ہے،انکا ووٹ تو کوئی نظر ہی نہیں آتا۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کیلئے پاکستان آنا اور لندن میں رہنا مشکل ہو گیا،وہ سعودی عرب میں پناہ لے لیں تو الگ بات ہے، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے تحت چل رہی ہے وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہیں،اگر ہم پنجاب میں ایسے ہی چلتے رہے تو یہ ہمارے سگے نہیں ہیں وہ پنجاب میں ہمیں ختم کردیں گے،ان کے ساتھ جڑے رہے تو پہلے 6 نشستیں نکلی تھیں اب کی بار وہ بھی نہیں نکلیں گی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں ہم پھر سی یا ڈی کلاس کی ٹیم ہوں گے اور مقابلہ پھر نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا۔جو سوچ بینظیر بھٹو کی تھی وہی سوچ نیلسن منڈیلا کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بی بی کے خلاف پنجاب میں تقاریر کی تھیں،پیپلز پارٹی نے اس کے باوجود میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا۔ نواز شریف نے آصف زرداری کے خلاف کیس بنائے،اس ملک کے لئے جمہوری ہی بہترین حل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت سے چل رہی ہیں وہ ہمارے مخالف ہیں۔ یہ ہمارے سگے نہیں ہو سکتے ، یہ ہمارے جیالوں کے خلاف ہیں، یہ پنجاب میں ہمیں ختم کر دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv