
اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر،چیئرمین پی اے سی اور پارلیمانی لیڈر کے عہدے کے معاملے پر تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف 35 استعفے منظور ہونے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے رابطہ کرے گی،سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور عامر ڈوگر کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے رابطے یا ملاقات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر،پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں،قانون کہتا ہے کہ جس پارٹی کے پاس نمبرز سب سے زیادہ ہے اس کا اپوزیشن لیڈر ہو گا۔جب تک آپ 70 مزید استعفے قبول نہیں کرتے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے۔
بہتر ہو گا کہ باقی ملک بھی عام انتخابات کی طرف بڑھے، ہم تو پہلے کہہ رہے تھے کہ استعفے مںظور کریں،صدر مملکت اب بھی اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں،یہ قومی اسمبلی میں اپنے نمبر پورے نہیں کر پائیں گے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے احمقانہ فیصلے کئے،یہ ہماری گیم میں آ گئے ہیں،800 میں سے 500 نشستوں پر الیکشن ہونے جا رہے ہیں،جن بوتل سے باہر آ گیا ہے اور یہ سنبھال نہیں پائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا امید ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے۔جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مجھے خط لکھ کر جواب دیا کہ قانون کے مطابق میں ایک ایک ممبر کو بلاؤں گا اور تسلی کروں گا کہ رکن اسمبلی نے جو استعفیٰ دیا ہے۔
Comments