Social

پنجاب میں بلدیات کے اختیارات بیوروکریسی کے سپرد،ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں بلدیات کے اختیارات بیوروکریسی کے سپرد،ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز بحال کر دئیے گئے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کر دیا،کابینہ کمیٹی کے بعد گزٹ نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔
بلدیات کے تمام اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کر دئیے گئے ہیں،جبکہ صوبے کی 11 میٹرو پولیٹن کارپویشنز کے سربراہ کمشنرز ہوں گے۔ دوسری جانب پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے جس کے بعد گورنر پنجاب نے تقرری کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلٰی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر دونوں رہنماؤں کی طرف سے نام فائنل نہ ہونے پر اب معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

کمیٹی بھی ناکام رہی تو الیکشن کمیشن پنجاب کے نگران وزیر اعلٰی کا تقرر کرے گا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل اے ٹو241 کے تحت وزیر اعلٰی پنجاب اور قائد حزب اختلاف کا مقرر مدت کے اندر نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میری جانب سے سپیکر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل کے تحت نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگے بڑھائیں جبکہ مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 2 نام گورنر پنجاب کو بھیجے، پنجاب میں اپوزیشن کی جانب سے محسن رضا نقوی اور احد خان چیمہ کے نام تجویز کیے گئے، اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی جانب سے گورنر پنجاب کو خط لکھا گیا، جس میں حمزہ شہباز نے ملک احمد کو نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اپنا نمائندہ مقررکردیا جو وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی بھی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv