Social

خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخواہ کے خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے خودکش حملہ کردیا، حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے خودکش حملہ کردیا ہے، چیک پوسٹ پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ اور بارودی مواد سے حملہ کیا۔ زخمیوں کو حیات میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والا تیسرا زخمی بھی دم توڑ گیا، شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا۔ خود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv