
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ کا مرکز چترال سے 37 کلومیٹر مغرب کی جانب 190 فٹ گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
Comments