Social

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا امکان

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا امکان ظاہر کردیا گیا، کل پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے آخری دن ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے صوبے میں آئندہ انتخاب کے سلسلہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کی توقع ہے کیوں کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو نگران سیٹ اپ سامنے آنے سے پہلے صوبے میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے، آئین کے آرٹیکل 105، 224A اور 224 کے تحت گورنر پنجاب کو یہ ذمہ داری ادا کرنے کے پابند ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے فیصلے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، سپیکر سبطین خان نے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا، حکومتی اتحاد سے پارلیمانی کمیٹی میں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت شامل ہیں، کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ملک ندیم کامران، ملک احمد خان اور حسن مرتضیٰ کریں گے، کمیٹی کا مشاورتی اجلاس کل بروز جمعہ دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 2 نام فائنل کرکے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام فائنل کیے گئے ہیں، پی ٹی آئی نے نصیر خان کا نام ڈراپ کر دیا۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حکومتی اتحاد کی جانب سے نام تبدیل کرنے پر اعتراض اٹھا دیا، اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اب نام تبدیل نہیں کیا جاسکتا، نگران وزیراعلٰی کیلئے نام کی تبدیلی آئینی طور پر غلط ہے، اس لیے پارلیمانی کمیٹی میں پہلے والے ناموں پر ہی مشاورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے ناموں میں تبدیلی نہیں کی گئی اور انہوں نے احد چیمہ اور محسن رضا نقوی کے نام ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو بھیج دیے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv