
بولان (نیوزڈیسک) بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا۔
جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو لانے کے لئے سبی سے ریلوے ٹرین بھی روانہ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر آغاز سمیع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔دھماکے سے انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ضلع کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
Comments