Social

امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیراعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں ،اسد عمر کا معنی خیز پیغام

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا معنی خیز پیغام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا، عہدے پر تقرری کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی کی بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلاگیا جو آج ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت سے قبل اس معاملے کے بارے میں فیصلے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار کی جائے گی، نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس صرف آج کا دن ہے کیوں کہ آئین کے آرٹیکل اے 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو دیا گیا 2 روز کا وقت آج ختم ہو جائے گا۔

اسی معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ بنا دیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv