
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر پنجاب نے انتخابات کی تاریخ کااعلان نہیں کیا،خیبرپختونخواہ کے گورنر بھی تاریخ دینے میں ناکام ہیں۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ گورنرز تاریخ نہ دے کر آرٹیکل 105 کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں،اپنے گھر کے لوگ لگا کر بھی انتخاب سے فراراس حکومت کی عوام میں حالت کا اندازہ بتاتا ہے۔
Comments