Social

ملک کو بچانے کیلئے عوام سڑکوں پر آئیں،شیخ رشید سربراہ عوامی مسلم لیگ

اسلام آباد (ینوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا کیا حال ہو گیا ہے۔پنجاب میں بغیر ڈولی کے سیاسی دلہنیں آ گئی ہے،عوامی مسلم لیگ سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ برطانیہ میں لوگ پاکستانیوں کے لیے فکر مند ہیں،ملک کو بچانے کے لیے عوام سڑکوں پر آئیں۔
محسن نقوی آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں،سیاست سے بات آگے نکل گئی۔ سابق وزیر داخلہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،حکومت کو معلوم نہیں کہ زمین کتنی گرم ہورہی ہے،حکومت کے خلاف ہمارا اعلان جنگ ہے۔ قبل ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ متنازع شخص کی نگران وزیراعلیٰ نامزدگی نا صرف الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان بلکہ ملک کے الیکشن کے تابوت میں بھی کیل ٹھونک دیا گیا ہے، یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 13 جماعتیں جو مرضی کرلیں عوام کے فیصلے کو روکنا پاکستان کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہوگی،پاکستان ایک گھمبیر، سنگین، اقتصادی، معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے گزر رہا ہے،ایسے موقع پر ایک ناپسندیدہ آدمی کو 60 فیصد آبادی والے صوبے کا نگران وزیراعلیٰ بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اس ملک کے عوام کی توہین کر رہے ہیں،جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں، ذلت اور رسوائی آپ کا مقدر ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا راستہ روکنے کے لئے جو آپ یہ سارے اقدام اٹھا رہے ہیں یہ آپ کے گلے پڑیں گے،عوام کی فتح ہوگی، پاکستان اور اسلام کی فتح ہوگی، آپ نیست و نابود ہوں گے اور آپ کے تمام ارادے ناکام ہوں گے، پاکستان کی قوم آپ کو شکست دے گی۔ آصف زرداری کی جیب کی گھڑی اور گیم چینجروں کی ہاتھ کی چھڑی الیکشن سلیکشن میں بدل دے گی، اس لیے غلطی کی گنجائش نہیں کیوں کہ حالات انتہائی سنگین ہیں،عوام کو نہ آٹا نہ قبر کی زمین میسر ہے،جس کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv