Social

گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی پر آئی ایم ایف نے مزید مطالبات کردیے پاکستا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی اور گیس کی قیمت بڑھانے سمیت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی تاہم آئی ایم ایف نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کے ساتھ کئی نئے مطالبات کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے، جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے کی اور آئی ایف ٹیم کی سربراہی جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کررہے تھے، اجلاس میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کو گیس کی قیمتوں میں جلد اضافے کے متوقع فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022ء سے ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد ہی کابینہ دے گی، ساتھ ہی گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ بھی ختم کیا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھی مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو مصنوعی طریقے سے نہ روکے، بجلی پر سبسڈی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ بھی ختم کیے جائیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا وزارت خزانہ حکام سے رواں ہفتے بات چیت کا امکان ہے، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر اعتماد میں لیں گے، ورچوئل مذاکرات پر مطمئن ہونے سے آئی ایم ایف مشن کا شیڈول طے پاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ آپ کی شرائط ماننے کو تیار ہیں، آئی ایم ایف کو کہا ہے ہم نویں جائزے کے لیے پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس پر آئی ایم ایف نے واضح پیغام دیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور مل کر پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے، ہم پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کی جوذمےداری قبول کی اس کو آخری حد تک نبھائیں گے، قرضوں پرعیاشیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے، تیل کی امپورٹ پر بچت کے لیے اعلانات سےزیادہ اقدامات کی ضرورت ہے، ایک صوبے کی حکومت نے رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے خلاف حکم امتناع لیا، ایک اورصوبائی حکومت نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے تاخیری حربےاستعمال کیے حالاں کہ پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں سیاست کو قربان کرنا ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv