لاہور اور گردو نواح میں رات گئے بوندا باندی کے بعد ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور اور گردونواح میں رات گئے گہرے بادل چھا گئے اور گرج چمک کے ساتھ پہلے بوندا باندی اور پھر بارش شروع ہوگئی۔ اسکےساتھ ساتھ تیز ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے کئی دنوں سے جاری گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔قصور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں اور بوندا باندی کا سلسلہ منگل کی شام تک جاری رہ سکتا ہے۔
Comments