Social

پاک سر زمین شاد باد،مریم نواز کا وطن واپس پہنچنے پر بیان،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ابو ظہبی سے لاہور پہنچ گئیں،مریم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 کے ذریعے لاہور پہنچیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن سے براستہ امارات لاہور پہنچ گئی ہیں،ڈاکٹر عدنان اور دیگر لیگی رہنما بھی مریم نواز کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مریم نواز کا لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کیا جبکہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کے استقبال کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں خیر مقدمی بینرز آویزاں بھی کیے گئے ہیں۔
مریم نواز نے وطن پہنچنے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ پاک سرزمین شاد باد‘‘۔

مریم نواز نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف وطن واپسی کیلئے تیاری کر رہے ہیں،میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں۔

مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہوں گی جبکہ شاہدخاقان عباسی کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

نوجوانوں کو ن لیگ میں لانا چاہتی ہوں اور مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اہم ذمہ داریاں دی ہیں،ماضی کی طرف دیکھتی ہوں تو خوف آتا ہے کہ کس انتقام کا نشانہ بنایا گیا،4 ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع ملا۔ انکا کہنا تھا کہ پیر سے رمضان تک مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ شیڈول لیکر آئی ہوں،عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگا وہ مکافات عمل ہوگا۔
پارٹی کو نئی سمت دیں گے اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔شاہد خاقان نے کہا پارٹی نہیں چھوڑ سکتا،جاؤں گا تو گھرجاؤں گا،پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں۔ قبل ازیں لندن سے واپسی پر ابوظہبی ائیرپورٹ پر مریم نواز کا لیگی کارکنان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔مریم نواز کو ابوظہبی ائیرپورٹ پر لیگی کارکن نے سونے کا تاج پہنایا۔تاج میں مریم نواز کے ساتھ ان کے والد اور والدہ کی تصویر لگائی گئیں۔
دوسری جانب چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا وطن واپسی کے فوری بعد ہی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مریم نواز 5 فروری کو ملتان ڈویژن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی،مریم نواز 6 فروری کو ملتان ڈویژن کے عہدیداروں اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مقامی تنظیموں کو مراسلہ جاری کر دیا،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر اجتماعات سے خطاب کریں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv