Social

عمران خان کے بیان سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کا آصف زرداری پر الزام،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے متعلق عمران خان کے بیان پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی گئی،اب عمران خان نے میرے والد آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر اپنے بیان کہا کہ عمران خان کے بیان سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں،ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،عمران خان کے حالیہ بیان کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں عمران خان کی جانب سے آصف زرداری پر قتل کرانے کا الزام لگانے پر پیپلز پارٹی نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv