Social

قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں عمران خان ہی امیدوار ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، قوم ہمارے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

اجلاس میں ضمنی الیکشن کے حلقوں میں پہلے سے جیتے ہوئے امیدوران کو ٹکٹ دینا ہے یا ردوبدل کرنا ہے کے معاملات پر غور کیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت کو اپنی اپنی تجاویز دو روز میں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ضمنی الیکشن کے حلقوں میں کس کو لانا ہے اور کس کو نہیں حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv