Social

میں اس فیصلے میں شامل نہیں‘ میاں صاحب میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے

لاہور (نیوزڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز کے پرانے ٹویٹ پر ظنزیہ تبصرے شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل مہنگا کیے جانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک اگست 2022ء کا ٹویٹ زیر بحث آگیا جس میں انہوں نے اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قائد ن لیگ نوازشریف کی طرف سے کہا تھا کہ ’میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کے اسی ٹویٹ کو لے کر خاتون صحافی فائزہ داؤد نے لکھا کہ مریم نواز کے پاکستان واپس آتے ہی اسحاق ڈار نے عوام پر پیٹرول بم کی بُری خبر سنا دی، مفتاح اسمعیٰل کے دور میں قیمت 10 روپے بڑھنے پر نواز شریف میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے، اس دفعہ کیا کریں گئے؟۔


صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل پیٹرول مہنگا کرے تو ایسے ٹویٹ کی جاتی ہے۔

ٹوئٹر صارف حمیرہ بدر منہاس نے اپنے تبصرے میں کہا کہ آج لگتا ہے میاں صاحب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے متعلق خبر نہیں پہنچی، مریم اور ڈار صاحب لندن میں نہیں ہیں ناں اس لیے اب سچائی میاں صاحب تک کون پہنچائے گا؟

سوشل میڈیا صارف فاروق عبداللہ نے تبصرہ کرتے ہوئے دریافت کیا کہ ڈار صاحب کے پیٹرول پر پیسے بڑھانے پر آج نواز شریف صاحب کو غصہ آیا؟۔

ٹی وی پروگرام پروڈیوسر عدیل راجہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مریم نواز کی جانب سے اسحاق ڈار کو مٹھائی کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ تاریخی کارکردگی پر ڈار صاحب کی دعوت!۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv