Social

شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد بجلی کا بل موصول ہو گیا

گلگت بلتستان(نیوزڈیسک) شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد بجلی کا بل موصول ہو گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ برقیات نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کا بل بھیج دیا جس کو دیکھ کر شہری بھی ہکا بکا رہ گیا۔شہری کو دسمبر کے مہینے کا 13 کروڑ ، 69 لاکھ 70 ہزار کا بل موصول ہوا۔
سیکرٹری برقیات نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا بل گذشتہ دسمبر کا ہے۔ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی کے باعث 13 کروڑ ، 70 لاکھ کے قریب کا بل جاری ہو گیا۔ اس سے پہلے شہریوں کو لاکھوں روپے کے بل موصول ہونے کی بھی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں شہری کو کروڑوں روپے کا بل موصول ہوا۔

بھارت میں بھی ایک شہری کو کروڑوں روپے کا بل موصول ہوا تھا۔ بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر مذکورہ شخص بیمار ہی ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں گوالیار کی رہنے والی پریانکا گپتا اور ان کے شوہر کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب انہیں تین کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا۔
پریانکا کے شوہر سنجیو کا کہنا تھا کہ میرے والد 20 جولائی کو موصول ہونے والا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔اتنا زیادہ بل موصول ہونے پر پریانکا اور ان کے شوہر حکام کے پاس گئے اور اپنی شکایت درج کروائی۔مدھیا پردیش کی حکومت کے زیرِ انتظام پاور کمپنی نے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور بعد ازاں 1 ہزار 3 سو روپے کا درست بل جاری کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv