Social

خراب موسم کے باعث یو اے ای کے صدر کی اسلام آباد آمد منسوخ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) موسم کی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی اسلام آباد آمد منسوخ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا دورہ اسلام آباد موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا، بہاولپور میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز کو اڑان کی اجازت نہیں دی گئی، محمد بن زاید آل نہیان کے دورہ اسلام آبادکی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد بن زاید النہیان کی اسلام آباد آمد پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے، ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ یو اے ای کے صدر کے دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں، ریڈ زون اور ایکسپریس ہائی وے پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی، سکیورٹی چیکنگ کے دوران بھی پولیس سے تعاون کی اپیل کی گئی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے نجی دورے پر 25 جنوری کو رحیم یار خان پہنچے، ائیرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید طارق فاطمی، عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ائیرپورٹ پر ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں طے پانے والے مفاہمت کے حوالے سے بھرپور کام کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv