Social

آئی جی پنجاب اوراسلام آباد نے فواد چودھری کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پرآئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے عدالتی حکم پر فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کروا دیں ۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ فواد چودھری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5 مقدمات درج ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کے قریبی عزیز نبیل شہزاد کی درخواست پر منگل کے روز سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں فواد چودھری کے خلاف 3 مقدمات اور اسلام آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے، فواد چودھری کیخلاف 2 مقدمات خارج ہوئے، 1 میں بے گناہ قرار دیا گیا جبکہ 2 مقدمات زیر التوا ہیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں آئی جی پنجاب کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 2 مقدمات خارج ہو چکے ہیں، جہلم میں 13 اکتوبر 2022 کو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، فواد چودھری کے خلاف 25 ستمبر 2022 کو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہوچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 30 اپریل 2022 کو درج ہونے والے مقدمے میں بھی ان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 22 اگست 2022 کو فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ 25 جنوری 2023 کو تھانہ کوہسار میں درج ہوا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو ہدایت کی کہ عدالت کی معاونت کریں کہ کیا لاہور ہائیکورٹ دوسرے صوبے کی انتظامیہ کو حکم دے سکتی ہے یا نہیں۔ دوران سماعت فواد چودھری کے وکیل احمد پنسوتہ نے نشاندہی کی کہ پنجاب اور اسلام آباد سے مقدمات کی تفصیل آچکی ہیں، باقی صوبوں سے نہیں سے آئی ، عدالت باقی صوبوں سے بھی تفصیلات منگوائے ۔
عدالت کے فاضل جج نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہم باقی صوبوں سے کیسے منگوا سکتے ہیں ،کیا یہ لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اس معاملے پر وکلا کو معاونت کی ہدایت کردی ۔ فواد چودھری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام آئی جیز وفاق کے ماتحت ہیں، عدالت حکم دے کر دیگر صوبوں کے آئی جیز سے تفصیل منگوا سکتی ہے ۔عدالت نے مزید سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv