Social

3 دن میں صرف 3 گھنٹے سویا ہوں غمزدہ ہوں،آئی جی خیبر پختو نخوا جذباتی ہو گئے،معظم جاہ انصاری کی پریس کانفرنس

پشاور (نیوزڈیسک) آئی جی خیبر پختو نخوا معظم جاہ انصاری پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہو گئے اور کہا ہے کہ جذباتی اور غمزدہ ہوں،شہادت کی تمنا اور جذبہ ہے،3 دن میں صرف 3 گھنٹے سویا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختو نخوا نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جو کوتاہی ہوئی ہے وہ میری ہے میرے بچوں کی نہیں، کسی پولیس اہلکار اور سی سی پی او کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتا،یہ میری غلطی ہے،خودکش حملہ آور کو پولیس نے اہلکار سمجھ کر چیک نہیں کیا،اس نے پولیس اہلکار سے مسجد کا راستہ پوچھا تھا،اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لے ہدایات جاری کی ہیں کہ اب جو بھی پولیس وردی میں ہو اس کی بھی تلاشی لی جائے،۔
میرے جوان اپنا اور عوام کا بھی تحفظ کریں گے،یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پولیس کے اندر کوئی بے چینی ہے،ہم نے تمام لوگوں سے بات کی ہے،ہم نے بتایا کہ راستہ احتجاج کا نہیں دشمن سے بدلہ لینا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا زندہ ہیں،احساس عدم تحفظ اور دیگر باتیں اب ختم ہونی چاہیئں،جنگ میں کبھی ہمارا نقصان ہوتا ہے کبھی دشمن کا،میرے 100 جوان شہید ہوئے،اب بھی شہید ہو رہے ہیں،اپنے جوانوں سے پوچھا لڑو گے جس پر انہوں نے کہا کہ لڑیں گے اور جیتیں گے۔

میں نے پوچھا کہ کون ہے جو محفوظ جگہ جانا چاہتا ہے،کسی نے ہاتھ نہیں اٹھایا،میں نے جوانوں سے کہا کہ غلط لوگوں کے بیانیے میں استعمال نہ ہوں،ہم نے خیبر پختونخوا کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔ آئی جی خیبر پختو نخوا نے کہا کہ میں اور میرے جوانوں نے حلف لیا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،کسی کو بھی صوبے کے امن کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم اپنے کسی شہید کا بدلہ نہیں چھوڑیں گے،یہ پولیس کی نہیں پاکستان کی جنگ ہے۔
پراپیگنڈہ کیا گیا کہ ڈرون حملہ کیا گیا،کیا چھت میں سوراخ ہوا؟چھت پر کوئی سوارخ نہیں،زمین میں کوئی گڑھا نہیں کہ پلانٹڈ بم رکھا گیا ہو۔ معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ پشاور مسجد دھماکے میں سے 10 لوگ شہید ہوئے،مسجد کی چھت تلے دبے افراد کی شہادتیں زیادہ ہوئیں،مسجد کے ڈھائی ہزار فٹ کے ہال کے درمیان ستون نہیں ہے،مسجد ہال میں ستون نہ ہونے سے نقصان ہوا،ٹی این ٹی بارودی مواد استعمال کیا گیا،سب سے پہلے دیواریں گریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میری تحقیقات مکمل ہوجائیں تو سب ملزمان کو سامنے لاؤں گا،مجھے تحقیقات کے لیے چھوڑ دیں اور افواہیں نہ پھیلائیں،10 لاکھ فونز کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج مؤثر ثابت ہوں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv