Social

مقبوضہ کشمیر عالمی دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے،صدر آصف زرداری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے وزیراعظم کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ شرکت کی تھی۔

اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ سابق صدر نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی ان کا بنیاد ی اور جمہوری حق ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv