Social

کراچی پولیس کی کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار، 2افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ اور اندھی گولی لگنے سے 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ منگھوپیر سے ایک بچے کی تشدد زدہ لاش بھی ملی ہے۔
پولیس کے مطابق شریف آباد میں لوٹ مار کرنے والے2 ڈاکو حمزہ حسین اور نعمان مقصود کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہواسامان برآمد کرلیا۔
اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے 4ملزمان سمیر، امان، محمد جمیل اور شرافت علی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔بلدیہ ٹاون سب ڈیویژن پولیس نے اتحاد ٹاون اور بلدیہ میں2 مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش اور ریذیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔عزیز بھٹی پولیس نے بھی کارروائی کرکے عادی مجرم عبدالستار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ فیڈرل بی ایریابلاک 21 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 25سالہ عمران زخمی اور کیماڑٰی کے پی ٹی گیٹ کے قریب اندھی گولی لگنے سے 30سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔دوسری جانب کراچی منگھوپیر نور محمد گوٹھ میں خالی پلاٹ سے6سالہ سدرہ کی لاش ملی ہے۔ منگھوپیر پولیس کے مطابق بچی شام سے گھر سے لاپتہ تھی اور بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv