
اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئی ایم ایف کو غریب صارفین کی سبسڈی پر منا لیا گیا۔اے آر وائی نیو کی رپورٹ کے مطابق بجلی، گیس کے بڑے صارفین کے لیے ریٹ بڑھانے کی تیاری کر لی گئی۔حکومت پاکستان امیر طبقے کے لیے گیس مہنگی کرنے پر راضی ہو گئی۔بجلی کے بڑے صارفین کے لیے بھی ریٹ بڑھائے جائیں گے۔سرکلر ڈیٹ میجمنٹ پلان میں آئی ایم ایف کی کچھ شرائط شامل ہیں۔
اوگرا اور نیپرا کے فیصلے پر عمل درآمد کی تیاری کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنناشل پالیسی کا حتمی ڈرافٹ آج تیار ہو گیا۔سرکلر ڈیٹ میجمنٹ پلان میں غریب صارفین کی سبسڈی جاری رہے گی۔آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ سرکلر ڈیٹ میجمنٹ پلان آئی ایم ایف کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجلی، گیس نقصانات ختم کرنا معیشت کے لیے ضروری ہے۔
آئی ایم ایف نے مذاکرات میں پاکستان کی مشکلات سمجھ لیں۔آئی ایم ایف نے سیلاب کے بعد خسارہ بڑھنے کی وجہ کو تسلیم کر لیا۔آئی ایم ایف سے مطالبات میں کچھ رعاعتیں ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے کچھ اہداف پر نظرثانی کر لی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ آج مذاکرات مکمل ہو سکتے ہیں۔قبل ازیں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں امید ہے بات چیت جلد کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جلد ہی ایک فزیکل میٹنگ بھی بلائی جائے گی جس میں تمام کاروباری رہنمائوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ملکی معیشت کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے امید ہے کہ بات چیت جلد ہی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گی۔
Comments