Social

آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آرنے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں دورہ برطانیہ پر ہیں،یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلئے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv