Social

معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

لاہور(نیوزڈیسک) معروف شاعر، ڈرامہ نویس و ادیب امجد اسلام امجد انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ادبی شخصیت امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے امجد اسلام امجد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد نے ادب کے شعبے میں انتہائی اہم خدمات انجام دیں، ان کی شاعری ہمیشہ دلوں پر راج کرے گی۔امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔امجد اسلام امجد کا انتقال 78 برس کی عمر میں ہوا۔ امجد اسلام امجد کو 1987 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ امجد اسلام امجد کو 1998 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔امجد اسلام امجد کو ڈرامہ سریل ’وارث ‘ سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی تھی۔امجد اسلام امجد متعدد شعری مجموعوں کے خالق تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv