Social

شیخ رشید احمد کے این اے 62سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے

راولپنڈی (نیوزڈیسک) این اے 62راولپنڈی کے ریٹرننگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمدکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 62راولپنڈی کے ریٹرننگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمدکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جبکہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ سکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔شیخ رشید کو سکروٹنی کیلئے ریٹرننگ افسر کے دفتر پیش نہیں کیا جا سکا ، تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ شیخ رشید کو سیکیورٹی خدشات پر آر او دفتر نہیں لا سکتے۔شیخ رشید احمد کے نمائندے نے سکروٹنی کے عمل میں شرکت کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv