Social

پنجاب میں 100 سے زائد ملوں کا گندم کوٹہ معطل، محکمۂ خوراک پنجاب

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب میں 100 سے زائد ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کرتے ہوئے ہڑتال پر اکسانے والے ملز مالکان کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور محکمۂ خوراک پنجاب نے 100 سے زائد ملز کا گندم کوٹہ معطل کر دیا جس کے بعد اکثر فلور ملز آج ہی سے بند کر دی گئی ہیں اور کل سے باقاعدہ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا اور مل مالکان نے دکانوں پر آٹے کی سپلائی روک دی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکریٹری فوڈ کی ہدایت پر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، جس میں 10 مل مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلورملز مالکان ہڑتال کیلئے دیگر ملز مالکان کو اکسا رہے ہیں، ہڑتال کے اعلان سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیکریٹری خوراک سے رپورٹ طلب کر لی ہے، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے دریافت کیا ہے کہ شناختی کارڈ اور انگوٹھے کی شرط کس کے کہنے پر لگائی گئی؟ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جواب طلب کرتے ہوئے یہ بھی پوچھا ہے کہ تنازع اس نہج پر کیوں پہنچا؟۔

ادھر چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلورملز نے پنجاب بھر میں 13 فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، آٹے کے ٹرکنگ اسٹالز سکیورٹی نہ ہونے کے باعث غیر محفوظ ہیں، پنجاب میں 13 سے زائد فلورملز کو بند کردیا گیا، پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا، مخصوص فلورملز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، حکومت سکیورٹی فراہم کرے ورنہ آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹس ختم کریں گے، گندم کی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی نقل و حمل کی پابندی ختم کی جائے، ورنہ 14 فروری سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv