Social

عمران خان اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش ، اب کہتے ہیں ان کے پاس اختیار نہیں تھا، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ہے، ساڑھے تین سال ملک کو تباہ کرنے کے بعد کہتے ہیں ان کے پاس حکومت کا اختیار نہیں تھا، اگر بے اختیار وزیراعظم تھے تو اقتدار کیوں نہیں چھوڑ دیا تھا۔

پیر کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی حکومت کے فیصلے کوئی اور کرتا تھا تو ساڑھے تین سال کرسی پر کیوں براجمان رہے، انہوں نے کہا کہ اگر سابق آرمی چیف سوپر کنگ تھے تو ان کو تاحیات آرمی چیف رہنے کی پیشکش کیوں کی، مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر آپ احتساب کا کریڈٹ لیتے رہے، ابھی آپ کہتے ہیں احتساب کے ادارے بھی سابق آرمی چیف کے کنٹرول میں تھے۔

کیا آپ بھول گئے ہیں آپ جلسوں میں مخالفین کی گرفتاری کا اعلان کرتے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب آپ دراصل اپنی "بے اختیاری" کا نہیں نااہلی کا رونا رو رہے ہیں۔ آپ اتنے نااہل ہیں کہ اب خود تسلیم کر رہے ہیں کہ آپ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، موجودہ حالات کا ذمہ دار کوئی اور نہیں آپ خود ہیں۔ آپ کی فسطائی اور بدترین حکومت آئینی طریقہ کار سے ہٹائی گئی کسی سازش کے ذریعے نہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv