Social

ترکیہ میں ہولناک زلزلہ، پاکستانی مسلح افواج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، مزید آٹھ افرادکو زندہ نکال لیا

انقرہ (نیوزڈیسک) ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی امدادی کارروائیاں بدھ کو بھی جار ی رہیں ، مزید آٹھ افراد کو ملبے سے زادہ نکال لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی ترکیہ میں امدادی کاروائیاں بدھ کو بھی جار ی رہیں،ادیامان میں پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں آپریشنز میں مصروف رہیں ،پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کا 91 علاقوں میں سرچ اور امدادی آپریشن جاری رہا،پاک فوج کی ٹیمیں 39 مقامات پر ریسکیو آپریشنز میں مصروف رہیں،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے دوران مزید 8 افراد کو ملبوں سے زندہ نکال لیا گیا،پاک فوج کی ٹیموں نے 5 زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے دوران 138 لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کی گئیں،ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پاک فضائیہ کی خصوصی پروازیںبھی جاری ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے مزید مشن بھی ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے تیار ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv