عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے افریقی ریاست ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں انتہائی خطرناک ایبولا وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس عالمی ادارے نے اسی ملک میں اس وائرس کے کم از کم 17 مشتبہ واقعات کی تصدیق کی تھی۔طبی ماہرین وسطی افریقی جمہوریہ کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے قریب ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے شمال مشرقی صوبے ’باس اوئلے‘ کے ایک علاقے میں ان قریب 125 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
Comments