دنیا بھر میں ہونے والے بڑے فلمی میلوں میں سے ایک فلمی میلہ کینز ہے، جو اب 70سال کا ہوگیا۔ بالی ووڈ بیوٹی ایشوریا رائے بچن کینز فلم فیسٹیول میں ایک بار پھر فلم دیوداس کی نمائندگی کریں گی۔انہوں نے جب بھی ریڈ کارپٹ پر واک کی، نظریں جیسے ان پر ٹھہر ٹھہر گئیں۔اس بار بھی بیوٹی کوئن ایشوریا رائے بچن فلمی میلے کانز میں دکھائی دیں گی۔وہ اس سالکینز فلم فیسٹیول میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس دوبارہ پیش کریں گی۔ اس سے قبل ایشوریا رائے فلم دیواددس کےساتھ کینزمیں 2002 میں اینٹری دے چکی ہیں اوراس وقت فلم نے بے حد پذیرائی حاصل کی تھی۔ایشوریا رائے بچن 19 اور 20 مئی کوکینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی۔
Comments