ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں سائبر حملے شمالی کوریا نے کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی طور پر لگتا ہے کہ ہیکنگ کے لیے وائرسLAZARUS GROUP نے بنایا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لازارس گروپ کو2009 سے ہیکنگ میں ملوث قرار دیا جاتا رہا ہے۔ بنگلادیش کے رکزی بینک سے 81ملین ڈالر چرانے میں بھی لازارس گروپ ملوث تھا۔ادھر سائمن ٹیک کمپنی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے لازارس گروپ کے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Comments