Social

12 سالہ بچے کی 19 برس کی لڑکی کے ساتھ زیادتی، امریکہ میں ہنگامہ برپا ہوگیا

اناپولس (نیوزڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں بس سے اتر کر اپنے گھر کی راہ لینے والی 19 سالہ لڑکی کو 12 سالہ بچے نے اپنے 14 ، 14 سال کے تین دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالٹی مور میں 19 سالہ لڑکی بس سٹاپ سے اپنے گھر جارہی تھی کہ اسی دوران 4 لڑکوں نے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔
کچھ دور جا کر لڑکی سڑک سے ہٹ کر کھڑی ہوگئی تاکہ اس کے پیچھے سے آنے والے آگے گزر جائیں لیکن یہ اس کی زندگی کا سب سے ڈرائونا لمحہ بن گیا۔نوعمر ملزمان نے پستول نکال کر لڑکی پر تان لی اور اسے ایک قریبی باغیچے میں لے گئے۔ چاروں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

شور شرابہ ہوا تو پڑوسی اس طرف بھاگے تو چاروں لڑکے موقع سے فرار ہوگئے۔

بالٹی مور کی سکول پولیس نے 2 ملزمان کو پہچان کر حراست میں لے لیا جس کے بعد دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ 14 سالہ ولمر راموس، فلپ وورل اور نیل کیمپ بیل پر فرسٹ اور سیکنڈ ڈگری ریپ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔12 سالہ بچے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا پر فرسٹ ڈگری ریپ، تیسرے اور چوتھے درجے کے جنسی جرم، اغوا کی سازش تیار کرنے، ڈکیتی کی سازش کرنے، ممنوعہ کام کرنے اور کسی انسان پر پستول تاننے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv