Social

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم رمضان المبارک جمعرات 23 مارچ کو ہو گی

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔


سعودی عرب کے کسی حصے میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یوں مملکت میں شعبان کا مہینہ 30 ایام کے بعد اختتام پذیر ہو گا، یکم رمضان المبارک جمعرات 23 مارچ کو ہو گی۔
سعودی عرب میں چاند نظر نہ آنے کا سرکاری اعلامیہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ جبکہ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن عبد اللہ الخضیری نے منگل کے روز چاند دیکھنے کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی بتا دیا تھا کہ آج سعودی عرب سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عبد اللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ آج منگل کو سورج غروب ہونے سے پہلے ہی ہلال ڈوب جائے گا، اس لیے مغرب کے وقت چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

چاند نظر نہ آنے کے باعث کل بدھ کو 30 شعبان ہوگی جبکہ یکم رمضان جمعرات کو ہو گی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات کا بھی کہنا تھا کہ منگل کو بیشتر مسلم ممالک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ فلکیاتی نظام کے مطابق رمضان کا چاند بدھ کی شام کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 23 مارچ 2023 جمعرات کو ہوگا۔ جبکہ پاکستان میں بھی رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز بدھ کو طلب کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نہیں ہو گا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کی شام پشاور میں ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
جبکہ اسی روز زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کی کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، یوں 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، یوں اس روز چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
بدھ کے روز غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ پر ہو گا، جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔ یوں غروب آفتاب کے بعد 51 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان موجود رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک کے کچھ علاقوں میں مطلع صاف جبکہ کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود ہو گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv