Social

لگتا ہے حکومت نےعمران کوریاست کا اولین دشمن قرار دینیکا فیصلہ کیا ہے، زلمے خلیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں ایک اور بیان دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اورسکیورٹی بحران کوگہرا کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے، اس سے بین الاقوامی سپورٹ کم ہوجائیگی، پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کرچکے ہیں، آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے۔اس سے قبل دفترخارجہ نے زلمے خلیل کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر سخت ردعمل دیا تھا۔ ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کو خود کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں، پرعزم قوم موجودہ مشکل صورت حال سے مضبوطی سے نکلے گی۔خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد 2018 سے 2021 تک امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv