Social

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کر لیا گیا

نیویارک (نیوزڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کر لیا گیا، ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صدر کو نیویارک کی عدالت میں پیشی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں بڑی سیاسی ہلچل ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں گرفتار ہو گئے۔
منگل کے روز ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کی کاروائی کے حوالے سے عدالت میں پیشی کے لئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے انتظامات کیے گئے، خبردار کیا گیا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے فحش فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کیخلاف کرمنل کاروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے امریکی قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اگر سزا ہو بھی جائے تو وہ الیکشن لڑنے کیلئے پھر بھی اہل ہوں گے، انہیں الیکشن مہم چلانے کی بھی اجازت ہو گی۔ جبکہ گرفتاری کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ امریکا میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv