Social

مسجد نبوی ؐکے 25ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات سامنے آگئیں،رپورٹ

مدینہ منورہ(نیوزڈیسک) مسجد نبوی میں نمازیوں کے لیے بچھائے گئے اعلی معیار کے الیکٹرانک چپ والے 25ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی میں بچھائے گئے 25ہزار قالینوں میں ایسی الیکٹرانک چپ لگی ہوئی ہیں جس سے اس کی جگہ، دھونے کا وقت اور انفرادی شناخت کی معلومات موجود ہیں۔

یہ قالین آر ایف آئی ڈی سسٹم سے منسلک ہیں جسے ایک منظم نظام کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔ ان چپس میں سارا ڈیٹا محفوظ ہوتے ہیں۔قالین پر لگیں چپ میں خودکار نظام بتاتا ہے کہ کس قالین کو کب دھونے کی ضرورت ہے۔ مسجد نبویؐ کے صحن میں بچھے ان خصوصی قالینوں کی موٹائی 16ملی میٹر ہے۔انسانی کثافت کی مضبوطی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس قالین میں کپڑے کا استعمال کیا گیا۔اس قالین میں عرض سمت میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10سینٹی میٹر 115 دھاگوں کا لگایا گیا ہے جبکہ لمبائی میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10سینٹی میٹر 52.5 ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv