Social

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم شرم ناک ہیں، ارون دھتی رائے

ادیبہ، فلم ساز اور کالم نگار ارون دھتی رائے نے مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم کو شرم ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا طاقت سے کشمیریوں کی جدوجہد دبائی نہیں جاسکتی ۔سری نگر کے دورے پر موجود ارون دھتی رائے نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج سات لاکھ سے بڑھاکر70 لاکھ کردی جائے لیکن بھارت اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔ وہ جو کچھ کہہ رہی ہیں یہی موقف کشمیریوں نے برسوں سے اختیار کررکھا ہے ۔انہوں نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت رحم کے قابل ہے جو اپنے مصنفین کو دل کی بات کہنے سے روکتی ہے، مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈالتی ہے لیکن قتل عام کرنے والے، کرپٹ، خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اور دوسرے مجرم آزاد گھوم رہے ہوتے ہیں ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv